اے پاک فوج تم ہمارے ماتھے کا جھومر ہو، ہمیں تم پر فخر ہے، علامہ مشتاق احمد کمبوہ

بزدلانہ وار …. شیر دل جواب ….. 7 مئی کی داستان

تحریر ….. علامہ مشتاق احمد کمبوہ محمدی مولائی
تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی باطل نے حق کے خلاف سازش کی، حق نے نہ صرف صبر و حکمت کیساتھ جواب دیا بلکہ دشمن کو ا س کی اوقات بھی یاد دلائی۔ 6 مئی کی رات بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ جب بھارت نے ایک بار پھر رات کی تاریکی کو اپنا ڈھال بنایا، اور خاموشی سے ایک بزدلانہ حملے کے ذریعے پاکستان کی خود مختاری کو للکارنے کی کوشش کی۔ یہ حملہ محض سرحدوں پر گولہ باری کا واقعہ نہیں تھا۔ بلکہ اس میں چھپی وہ بدنیتی، تکبر اور جارحیت شامل تھی۔ جس سے بھارت کی تاریخ بھری پڑی ہے۔ یہ وہی بھارت ہے جس نے 1965ء میں لاہور میں ناشتہ کرنے کے خواب دیکھے۔ لیکن افواجِ پاکستان نے اسے ایسا سبق سکھایا کہ وہ دہلی میں بھی چین سے سونا بھول گیا۔ یہ وہی بھارت ہے جس نے کارگل اور کشمیر میں امن کو سبوتاژ کیا۔ اور اب ایک بار پھر وہی پرانا ہتھکنڈہ آزمایا گیا۔ مگر اس بار بھی بھارت یہ بھول گیا کہ اس کے مقابل وہ قوم کھڑی ہے ….. جس کی رگوں میں خون نہیں، عشقِ رسول، غیرتِ اسلامی اور حب الوطنی دوڑتی ہے۔ 7 مئی کی صبح پاک فوج کے عزم، غیر متزلزل ….. ایمان اور عسکری مہارت کی نئی داستان لیکر طلوع ہوئی۔ ہماری بہادر فوج نے وہ کاری ضرب لگائی کہ دشمن کے قدم اکھڑ گئے …. اور اس کی صفوں میں سناٹا چھا گیا۔ دشمن یہ سمجھ رہا تھا کہ شاید اس کا وار پاکستان کو کمزور کر دے گا۔ لیکن اسے انداز ہ نہیں تھا کہ پاکستانی سپاہی رات کی خاموشی میں جاگتے ہیں او ر مادرِ وطن کی حرمت پر پہرا دینے والوں کی نظریں کبھی بند نہیں ہوتیں۔ اس بھرپور اور بر وقت جواب نے بھارت کو نہ صرف پسپائی پر مجبور کیا۔ بلکہ اس کے جھوٹے پروپیگنڈے اور نام نہاد طاقت کے گھمنڈ کو بھی خاک میں ملا دیا۔ یہ دن محض عسکری کامیابی نہیں بلکہ نظریاتی اور قومی غیرت کی جیت ہے۔ ہماری مسلح افواج نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ صرف ہتھیاروں سے لیس نہیں بلکہ جذبہ ایمانی، حب الوطنی اور پیشہ وارانہ تربیت کا عملی مظہر ہیں۔ اس معرکے نے پوری قوم کو متحد کیا ….. اور ہر پاکستانی کے دل میں یہ بات تازہ کر دی کہ ہمارا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ جب دشمن رات کی تاریکی میں حملہ کرتا ہے تو اسے یہ بھی معلوم ہونا چا ہئے کہ اس کے مقابل ایک ایسا سورج طلوع ہو گا ….. جو اس کے ناپاک ارادو ں کو جلا کر راکھ کر دے گا۔ یہ موقع ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ ہماری آزادی کوئی خیرا ت نہیں …… بلکہ یہ شہداء کے خون کی قیمت پر ملی ہے۔ اور

اس کی حفاظت بھی سپاہی کر رہے ہیں جو اپنے سینے کو دشمن کی گولیوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنا دیتے ہیں۔7 مئی کا دن اس بات کا ثبوت ہے کہ اگرچہ ہم امن کے خواہاں ہیں مگر اپنے وقار، حدود اور نظریاتی اساس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ بھارت جتنا مرضی شور مچا لے، دنیا نے دیکھ لیا کہ پاک فوج نہ صرف مستعد ہے بلکہ جواب دینے کی مکمل صلاحیت بھی رکھتی ہے اور اس کے فیصلے خاموش نہیں، کاری اور فیصلہ کن ہوتے ہیں۔ آخر میں ہم بطور قوم یہ عہد کرتے ہیں کہ اپنی بہادر افواج کے شا نہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر وہ سازش جو پاکستان کے خلاف ہو، چاہے وہ گولی سے ہو یا زبان سے، ہم اسے ملی یکجہتی، دعا، عمل اور قربانی سے ناکام بنائیں گے۔ اے پاک فوج تم ہمارے ماتھے کا جھومر ہو، تم پر فخر ہے اور ہم تمہارے ساتھ ہیں …. ہر محاذ پر …. ہر وقت

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں