جمخانہ کلب ڈیرہ غازی خان میں شاندار مشاعرے کا انعقاد

اکیس جون کو جمخانہ کلب ڈیرہ غازی خان کا شاندار مشاعرہ اشفاق احمد چوہدری، کمشنر ڈیرہ غازی خان، عثمان خالد ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان، خالد عبداللہ سیکرٹری جمخانہ کلب، خواجہ یاسر جاوید کنونیئر اور ان کی پوری ٹیم کی کاوش سے کلب گراؤنڈ میں منعقد ہوا۔

جسے دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔ اس مشاعرے میں ملک کے معروف شعرا ء کرام شریک ہوئے اور جی بھر کر اپنا کلام پیش کیا۔ یہ شاندار مشاعرہ رات گئے تک جاری رہا۔

جس میں سنجیدہ اور مزاحیہ کلام پیش کیا۔ جبکہ مقامی شعراء کرام بھی مشاعرے کا حصہ تھے۔ مشاعرہ سے قبل ممتاز علم دوست ….

ادبی شخصیت اشفاق احمد چوہدری کمشنر ڈی جی خان نے اپنے گھر شاعروں کو خصوصی طور پر مدعو کیا ان کی دل کھول کر خاطر مدارت کی …..

اور مشتاق احمد یوسفی، احمد فراز، منیر نیازی، قتیل شفائی اور ڈی جی خان میں مشاعروں کی روایت پر بھر پور گفتگو ہوئی۔

Load/Hide Comments