بروکلین میں یومِ آزادی امریکہ کی پرُ وقار تقریب

بروکلین میں یومِ آزادی امریکہ کی پروقار تقریب ….. پاکستانی و جیوش کمیونٹیز کی مشترکہ شرکت، چیئرمین ملک ناصر اعوان اور علامہ مشتاق احمد کمبوہ محمدی مولائی کے خیالات
بروکلین کے معروف علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر میں 4 جولائی کو یومِ آزادی امریکہ نہایت جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا۔ اس پرُ وقار تقریب کا ا نعقاد چیئرمین ملک ناصر اعوان کی قیادت میں کیا گیا۔

جس میں پاکستانی کمیونٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کیساتھ ساتھ جیوش کمیونٹی کے رہنما مارک ایپل اور دیگر افسران نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں وائس چیئرمین محمد طارق احسان بٹ، صدر محمد طاہر بھٹہ، نائب صدر لالہ مقصود الہی وریا، سیکرٹری انفارمیشن طاہر بوبی، مفتی سجاد احمد مدنی، نیاز احمد بھٹی، ملک عرفان اعوان، ملک محمد اکرم، محمد جاوید سلہری، رانا خالد پرویز عرف جمی، فخرِ پاکستان ایمبسیڈر آف پیس علامہ مشتاق احمد کمبوہ محمدی مولائی، مہتشم کمبوہ اور دیگر سنیئر عہدیداران و ڈائریکٹرز نے بھر پور شرکت کی۔ اس کے علاوہ اوورسیز کمیونٹی کے نمائندگان اور شعبہ خواتین کی صدر روبینہ بٹ سمیت دیگر خواتین بھی تقریب کا حصہ بنیں۔ پروگرام ڈائریکٹر مفتی سجاد رضا مدنی کی جانب سے پیشہ وارانہ انداز میں پروگرام کی مینجمنٹ کی گئی ….. جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ”علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر نہ صرف ایک ادارہ ہے بلکہ یہ ہمارے اتحاد، خدمت اور شناخت کا عملی مظہر ہے“۔ چیئرمین ملک ناصر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”یومِ آزادی صرف امریکہ کا تا ریخی دن نہیں، بلکہ یہ ہمیں جمہوریت، آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کی یاد دلاتا ہے، جس میں ہماری کمیونٹی کا کردار بھی فخر کا باعث ہے“۔ علامہ مشتاق احمد کمبوہ محمدی مولائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ”ہم جہاں بھی ہوں، اپنے اخلاق، اتحاد اور مثبت کر دار سے یہ پیغام دیں کہ مسلمان کمیونٹی امریکہ میں امن، بھائی چارے اور خدمت کی علامت ہے“۔ پروگرام میں تمام مقررین نے چیئرمین، صدر، نائب صدر، اور جنرل سیکرٹری چوہدری جاوید اقبال چیچی کی کمیونٹی کیلئے بے لوث خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کی قیادت میں ادارہ کمیونٹی کی حقیقی آواز بن چکا ہے۔ پروگرام کے آخر میں تمام شرکا ء کے باہمی اتحاد و محبت کے مظاہرے کے طور پر یومِ آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب کا ماحول

خوشگوار، محب وطن اور بین المذاہب ہم آہنگی کا عملی مظہر تھا۔