نیویارک بروکلین میں بین المذاہب امن عشائیہ

فادر خالد رشید عاصی کے اعزاز میں روح پرور تقریب، مختلف مذاہب کی ممتاز شخصیات کی شرکت
نیویارک کے علاقے بروکلین میں واقع معروف ریسٹورنٹ ”گورمیٹ‘‘ میں ”بین المذاہب امن عشائیہ“ کا انعقاد کیا گیا، جو فا در خالد رشید عاصی کے اعزاز میں منعقد ہوا۔ یہ شاندار اور پروقار تقریب سفیر امن علامہ مشتاق احمد کمبوہ محمدی مولائی (ایمبسیڈر آف پیس و امریکہ اور چیئر مین پی سی اے۔ یو ایس اے) کی زیر ِ صدارت منعقد ہوئی۔ جس کا مقصد عالمی سطح پر امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک، بائبل اور تورات کی اجتماعی دعا سے کیا گیا۔

جو اس روحانی تقریب کی بین المذاہب ہم آہنگی کی حقیقی عکاسی تھی۔ فادر خالد رشید عاصی کو تما م مذاہب سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ تقریب میں مسلم، کرسچئین، جیوش اور ہندو کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ جس میں روبن یامین سہوترا (ریٹائرڈ ایڈیشنل آئی جی پاکستان) اشفاق احمد شیخ، (سی ای او گروپ آف جیوز امریکہ)، جاوید خان اکرم مسیح گل، سابق وفاقی وزیر ولیم شہزاد، عاشق رسول ( چیئرمین پی سی اے) عبدالعزیز بٹ ( جنرل سیکرٹری مرچنٹ ایسوسی ایشن)، چوہدری صداقت لائلپوریہ، میاں ظفر ا قبال، (ڈپٹی چیف کوارڈنیٹر)، مشتاق احمد بلا، شیر بیگ، فادر تنویر فرانسس، فادر اکرم جاوید، جیمز سیپرین، مہتشم کمبوہ، اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فادر خالد رشید عاصی، روبین یامین، اشفاق احمد شیخ، اکرم گل، جیوش رہنما ہشی، عاشق رسول، ولیم شہزاد اور دیگر مقررین نے متفقہ طور پر کہا کہ دنیا کا ہر مذہب امن و ،محبت، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے۔ تمام آسمانی کتابیں چاہے وہ قرآن ہو، بائبل ہو یا تورات …. کبھی بھی نفرت، تشدد یا فرقہ واریت کی تعلیم نہیں دیتیں۔ اگر دنیا میں امن قائم کرنا ہے تو ہمیں انبیا ء کے اس پیغام ِ محبت کو دوبارہ زندہ کرنا ہو گا۔ علامہ مشتاق احمد کمبوہ محمدی مولائی نے اپنے پرُ اثر خطاب میں کہا ”میں فخر سے کہتا ہو ں کہ میں مسلمان ہوں، اور نبی اکرم صلعم کا ادنی سا غلام ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے میرے آقا صلعم کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا، میں جو کچھ بھی کرتا ہوں وہ اپنے نبی کی سیرت کی پیروی میں کرتا ہوں، کیونکہ میرے نبی نے انسانیت سے محبت، خدمت اور عدل کا راستہ دکھایا۔ ہر مذہب کے ماننے والے سے محبت، ان کی عزت، ان کے دکھ درد میں شریک ہونا اور انسانوں کو جوڑنا ہی میرا مشن ہے اور

یہی تمام آسمانی کتابوں اور رسولوں کا ا صل پیغام بھی ہے ….. جسے ہم نے بھلا دیا ہے“۔ ”انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دین کو صرف عبادات تک محدود کر د یا ہے جبکہ دین کی اصل روح انسانیت، برداشت اور محبت ہے۔ یہی وہ پہلو ہے جس کی طرف دوبارہ لوٹنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا ایک بار پھر امن و سکو ن کا گہوارہ بن سکے۔ تقریب کے اختتام پر ولیم شہزاد اور میاں ظفر ا قبال نے تمام مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا اور حاضرین کو پرُ تکلف عشائیہ پیش کیا گیا۔ اس بامقصد اور شاندار تقریب کو تمام مکاتبِ فکر کے شرکاء نے بے حد سراہا اور اسے بین المذاہب محبت اور عالمی بھائی چارے کی عملی مثال قرار دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں