ِِصنعت زار ووکیشنل سینٹر سوشل ویلفیئر فیصل آباد کے ادارے میں سٹیچنگ یونٹ اوربیوٹی پارلر کی افتتاحی تقریب

صنعت زار ووکیشنل سینٹر سوشل ویلفیئر فیصل آباد کے ادارے میں سٹیچنگ یونٹ اور بیوٹی پارلر کی افتتاحی تقریب کا ا نعقاد کیا گیا۔ مہمانِ خصوصی رانا احسان افضل کوارڈنیٹر ٹو پی ایم، ہمراہ رانا وارث کوارڈنیٹر ڈویژنل سوشل ویلفیئر، ڈاکٹر نجمہ افضل سابق ایم پی اے اور دیگر معزز مہمانوں نے افتتاح کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خواتین کی ایمپاورمنٹ کو فروغ دینا چاہتی ہیں۔ ڈاکٹر نجمہ افضل نے اس سلسلے میں اہم قدم اٹھایا اور اس پروجیکٹ کی حوصلہ افزائی کی۔ مینیجر ریحانہ یاسمین کی کاوش اور کیلاش کمپنی کے تعاون سے 6 بڑی سلائی مشینیں حاصل کی گئیں۔ حکومت پنجاب نے بیوٹی پارلر کا سامان مہیا کیا۔ آج ان سب کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ اور یہ دو پروجیکٹ اپنی مدد آپ کے تحت مکمل ہو گئے ہیں۔ پچیاں تین ماہ کا کورس مکمل کر کے معاشی طور پر مستحکم ہو سکتی ہیں اور اسے کاروبار بنا کر ملک کی معیشت کی بہتری میں کردار ادا کر سکتی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں