پیر ابراہیم سیالوی کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے، وہ کبھی پرُ نہیں ہو سکتا۔ سفیر امن امریکہ و پاکستان چوہدری مشتاق احمد کمبوہ

سفیر امن امریکہ و پاکستان چوہدری مشتاق احمد کمبوہ محمدی مولائی، جوزفین کرسٹینا صدر پیامِ امن، ڈاکٹر ایم بی
ناصر ملک، رانا آصف ارشد خان، ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) فیصل آباد، حاجی محمد افضل سیالوی اور غلام محی الدین ایڈووکیٹ نے پیر طریقت، سفیر امن، ابو الفہیم پیر محمد ابراہیم سیالوی کی وفات پر دلی دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر ابراہیم سیالوی کی بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

چوہدری مشتاق احمد کمبوہ کا کہنا ہے کہ پیر ابراہیم سیالوی کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پرُ نہیں ہو سکتا۔ جوزفین کرسٹینا نے پیر ابراہیم سیالوی کی وفات کو وطن ِ عزیز کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا اور کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے جو کلیدی کردار پیر ابراہیم سیالوی نے ادا کیا وہ قابلِ ستائش ہے۔ دنیا بھر میں مقیم امن کے سفیروں نے چوہدری مشتاق احمد کمبوہ سے پیر ابراہیم سیالوی کی وفات پر اظہار ِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ چوہدری مشتاق احمد کمبوہ نے تمام احباب کو شکریہ ادا کیا ہے جو دکھ اور غم کی گھڑی میں شریک ہوئے۔
