ٰپاک فوج نے جرات اور بہادری سے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ ڈاکٹر نجمہ افضل

یومِ تشکر کا دن مریم نواز شریف وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈاکٹر نجمہ افضل سابق ایم پی اے صدر شعبہ خواتین سٹی فیصل آباد مسلم لیگ (ن) کی رہائش گاہ

پر بڑے جذبے اور عقیدت سے منایا گیا۔ کثیر تعداد میں مسلم لیگی خواتین عہدیداران شریک ہوئیں۔ پاکستان افواج کو دشمن ہندوستان کو منہ توڑ جواب دینے پر اور پاکستان کی سلامتی قائم رکھنے پر خراج ِ تحسین پیش کیا گیا۔ اپنی قیادت کو سراہا گیا،
جنہوں نے ماہرانہ سوچ اور اعلیٰ حکمت ِ عملی کا مظا ہرہ کیا۔ پوری قوم نے سیسہ پلائی دیوار بن کر ایک مثال قائم کر دی۔ آپریشن بنیان مرصوص کے تحت دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا گیا اور پاک افواج نے اپنی جرات اور بہادری سے دشمنوں کو شدید نقصان پہنچا کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ تقاریر کے بعد دعا کی گئی۔ ملک کی سلامتی، بقا اور ترقی کیلئے دعا او ر اللہ تعالیٰ کی رحمت کا شکر ادا کیا گیا۔ پوری قوم یکجا ہو جائے اور ملک کی سلامتی کیلئے اپنی افواج کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہے ….. تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں زیر نہیں کر سکتی۔
پاکستان ناقابلِ تسخیر ملک ہے انشاء اللہ
پاکستان فوج زندہ باد
پاکستان پائندہ باد
