یوم ِ تکبیر 28مئی غیرت ملی، استقلال، اور قربانی کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔ بیرسٹر میاں آفاق طاہر

ریگل روڈ، فیصل آباد میں یومِ تکبیر کی روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بیرسٹر میاں آفاق طاہر نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ بیرسٹر میاں آفا ق طاہر جب ریگل روڈ پہنچے تو تاجر برادری نے ان کا پرتپاک اور والہانہ استقبال کیا۔ نعروں، تالیوں اور عقیدت بھرے جذبوں کیساتھ ان کو خوش آمدید کہا گیا۔

تقریب کی میزبانی انجمنِ تاجران ریگل روڈ نے کی۔ زیر ِ پرستی ملک شہزاد کوارڈینیٹر، جبکہ انتظامات کی قیادت ملک شہباز، ملک کاشی (صدر ریگل روڈ) اور میاں یحیٰی (صدر بھوانہ بازار) نے کی۔ تقریب میں تاجر برادری نے بھرپور شر کت کی۔ او ر قومی جوش و جذبے کا مظا ہر ہ کیا گیا۔ بیرسٹر میاں آفاق طاہر نے اس موقع پر اپنے خیالات کے اظہار میں یومِ تکبیر کو ”ایمان کی طاقت اور قومی وحدت کا نشان“ قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دن صرف اٹیمی طاقت کا نہیں، یہ غیرت ملی، استقلال اور قربانی کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔
نعرہ ….. یومِ تکبیر …. فخر ِ پاکستان …. عزم مسلم اور سلام شہداء ….. 28 مئی …… اللہ اکبر کا دن
