دھواں کڑاہی

تحریر ….. سلمیٰ رشید
اجزا
چکن بوٹی کٹ …… 1 کلو
آئل …… حسب ضرورت
پیاز ….. 3 عدد بڑے
ٹماٹر ….. 3 سے 4 عدد بڑے
لہسن پیسٹ ….. 1 کھانے کا چمچ
ادرک پیسٹ ….. 1 کھانے کا چمچ

ہری مرچ ….. 5 سے 6 عدد
ہرا دھنیا ….. سجانے کیلئے
ادرک باریک کٹا ہو ا …… سجانے کیلئے
تکہ مصالحہ ….. 1 کھانے کا چمچ
سرخ مرچ …… 1 چائے کا چمچ
ہلدی ….. آدھا چائے کا چمچ
پسا خشک دھنیا …… 1 چائے کا چمچ
کالی مرچ ….. آدھا چائے کا چمچ
کوئلہ …….. 1 عدد
طریقہ
ایک پین میں پیاز کے بڑے ٹکڑے کاٹ کے ڈال دیں۔ ٹماٹر بھی ثابت ہی ڈال دیں، 1 کپ پانی شامل کر دیں۔ ایک یا دو ابال آنے دیں ….. پھر چولہا بند کر دیں، ٹھنڈا ہونے پر ٹماٹر کا چھلکا اتار لیں ….. پھر ٹماٹر اور پیاز کو بلینڈر میں ڈال کے پیسٹ بنا لیں۔ دوسری طرف کڑاہی میں آئل ڈالیں اور چکن ڈال کے فرائی کریں۔ اس میں لہسن، ادرک کا پیسٹ بھی شامل کر دیں۔ جب چکن گولڈن ہو جائے تو اس میں تمام مصالحے شامل کر دیں ….. اچھی طرح بھون کے دہی ڈال دیں، تیز آنچ پر بھونیں، پھر اس میں ٹما ٹر اور پیاز کا پیسٹ شامل کر دیں۔ جب چکن گل جائے اور آئل کنارے چھوڑنے لگے تو ثابت ہری مرچیں

شامل کر دیں۔ اب کڑاہی میں کوئی سی چھوٹی پیالی یا فوائل رکھ کے دہکتا ہوا کوئلہ رکھ دیں اوپر سے تھوڑا سا آئل ڈال دیں۔ اور کڑاہی کا ڈھکن بند کر دیں۔ 2 سے 3 منٹ بعد ڈھکن کھول دیں۔ دھواں کڑاہی تیار ہے۔ اب اسے کسی خوبصورت ڈش میں نکال لیں۔ ہرا دھنیا اور باریک کٹا ہوا ادرک ڈال دیں۔
