بروکلین کوئی آئی لینڈ پر جشن سالگرہ

چوہدری لالہ مقصود الہی وریاہ نائب صدر علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کی سالگرہ پر ڈالروں کی برسات، اور سالگرہ کو بڑے جوش و جذبے سے منائی گئی۔ جبکہ سالگرہ کے موقع پر بوٹا ڈھول والا نے ڈھول کی تھاپ پر سالگرہ کے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے اور شرکاء کو بھنگڑے پر مجبور کر دیا، جبکہ علامہ اقبال کمیونٹی کے چیئرمین ناصر اعوان، صدر چوہدری طاہر بھٹہ، طارق احسان بٹ، وائس چیئرمین جاوید اقبال چیچی، جنرل سیکرٹری طاہر نواز بوبی، سیکرٹری، انفارمیشن حاجی نیاز احمد بھٹی، ملک عرفان اعوان ملک، محمد اکرم ندیم، یوسف بٹ، میاں رشید، مفتی سجاد، رضا مد نی، طارق وریاہ، مشتاق احمد کمبوہ محمدی مولائی، مہتشم کمبوہ اور کمیونٹی سنٹر کی کثیر تعداد کی شرکت …… دوستوں نے دوست کو دولہا بنا کر سالگرہ کو لطف اندوز کیا

اور ڈالروں کی برسات میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ جبکہ چوہدری مقصود الہی وریاہ نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پر تکلف ضیافت کا بندوبست کیا۔ دوستوں نے چوہدری مقصود الہی وریاہ کو سالگرہ پر تحائف بھی پیش کئے جبکہ تمام دوستوں نے پاکستانی، امریکن جھنڈوں کو لہراتے ہوئے بوٹا ڈھول والا کو لیکر آمدہ بروکلین میلہ جشنِ یوم آزادی پاکستان 10 اگست 2025ء کیلئے اطلاعی رو ڈ واک بھی کی۔ ”کوئی آئی لینڈ“ پر پا کستانی و امریکن جھنڈوں کیساتھ سالگرہ کے پروگرام کو مزید چار چاند لگ گئے۔ جبکہ سالگرہ او ر آمدہ بروکلین میلہ 10 اگست 2025ء کی روڈ واک کے بعد پر تکلف ضیافت اور کیک کھانے کے بعد تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں