پاکستان کی ترقی وا ستحکام کیلئے ہمیں پہلے سے زیادہ یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔مہمان ِ خصوصی میاں محمد ادریس

فیصل آباد کے لائنز نے 14 ا گست کے موقع پر یہ ثابت کر دیا کہ جذبہ حب الوطنی اور خدمتِ انسانیت جب یکجا ہو جائیں تو تاریخ ساز ایونٹس جنم لیتے ہیں۔ یہ شاندار اور یادگار ایونٹ ”ایس وی ڈی جی 2025.26 لائن پی ایم جے ایف‘‘ فاروق یوسف کی میزبانی میں منعقد ہوا۔ جس میں پورے فیصل آباد کی لائنز فیملیز نے بھر پور شرکت کی۔

اس ایونٹ نے لائینزم کی تاریخ میں 14 ا گست کا سب سے بڑا پروگرام بن کر ایک نیا سنگِ میل قائم کیا۔ اس موقع پر فاروق یوسف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کامیابی پر کمیٹی چیئرمین اور اس کے تمام ممبران کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور

ان کی شاندار خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ اس پرُ وقا ر اور شاندار ایونٹ کے مہمانِ خصوصی سابق صدر ”ایف سی سی آئی اور سابق انٹر نیشنل ڈائریکٹر میاں محمد ادریس تھے۔ اس موقع پر میاں محمد ادریس نے اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے ملک کی حفاظت کی، ملک کو درست سمت میں آگے بڑھایا اور سیاسی قیادت کیساتھ بھرپور تعاون کیا۔

یہ واقعی قابل ِ فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمیں پہلے سے کہیں سے زیادہ یکجا ہونے کی ضرورت ہے، اور یہ بھی کہا کہ لائینزم کی تاریخ میں اس پیما نے اور جذبے کا ایونٹ پہلے کبھی نہیں ہوا۔ اس عظیم الشان مہم کے پیچھے ایک عظیم شخصیت ڈسٹرکٹ گورنر ڈاکٹر نثار چوہدری تھے۔ جنہوں نے پورے ڈسٹرکٹ میں یہ حب الوطنی اور خدمت کی تحریک چلائی۔ ان کی دانشورانہ قیادت اور ویژن نے لوگوں کو غیر معمولی حد تک متاثر کیا …… اور اسی جذبے کی بدولت یہ کامیابی ممکن ہوئی۔

اس موقع پر ”آئی پی ڈی جی لائن پی ایم جے ایف عاطف منیر“، سی وی سی ”پی ایم جے ایف لائن عبد ا لرحمن، پی سی سی محمد اظہر چوہدری، اور پی ڈی جی ڈاکٹر اعجاز نثار نے بھی بھرپور شرکت کر کے ایونٹ کو مز ید شاندار اور خوبصورت بنا دیا۔ مزید برآ ں پی سی سی ایس اور سابق ڈسٹرکٹ گورنز نے بھی اپنی موجودگی سے اس تقریب کے وقار میں اضافہ کیا۔ فاروق یوسف نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا

کہ اس کامیاب او ر دل کو چھو لینے والے پروگرام پر کمیٹی چیئرمین، اور اس کمیٹی کے تمام ممبران اور لائنز فیصل آباد کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ یہ ایونٹ اس حقیقت کا مظہر ہے کہ جب ہم ایک ویژن او ر مقصد کے تحت اکھٹے ہوتے ہیں تو نہ صرف کمیونٹی میں مثبت تبدیلی لاتے ہیں بلکہ آنیوالی نسلوں کیلئے ایک روشن مثال بھی قائم کرتے ہیں انہوں نے آخر میں کہا کہ انشاء اللہ اگلے سال اس سے بھی بہتر پروگرام کریں گے اور جو کمی رہ گئی، ان پر قابو پائیں گے۔ پاکستان زندہ باد …. لائینزم زندہ باد۔
